ہزارہ (مانند نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان نے اپنے دورہ کولئی پالس کوہستان کے موقع پر ڈی پی اوآفس، تھانہ پالس، تھانہ کوز پارو اور پولیس لائن کا وزٹ کیااور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور تعریفی اسناد و نقد انعامات تقسیم کیئے۔ ڈی پی او کولئی پالس کوہستان محمد مختیار خان نے ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان کو ضلعی پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال اور پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی او آفس کے مختلف دفاتر اور پولیس لائن، تھانہ پالس اور تھانہ کوز پارو کا وزٹ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران پولیس افسران کو جوانوں سے ملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کولئی پالس کوہستان کے ڈی پی او صاحب اور دیگر تمام پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہے جو کم وسائل کے باوجود بھی بہتر انداز سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ۔ ہمیں اپنی نوکری امانتداری اور احسن طریقے سے سرانجام دینا ہوگی آپ اسی طرح ضلع کی عوام کی خدمت کے جذبے کو لیکر اپنے پیشہ ورانہ خدمات کو سرانجام دیں اور اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرتے ہوئے لوگوں کی دعائیں سمیٹیں۔ میرے دفتر کے دروازے پولیس افسران کیلئے ہر وقت کھلے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے پاس بلاجھجک آسکتے ہیں تفتیش کے عمل کو مزید بہتر بنانا ہوگا اور ہر قسم کے دباو سے بالاتر ہوکر میرٹ اور انصاف کے مطابق تفتیش کرنی چاہیے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ جات اور پولیس لائنز کے مختلف شعبہ جات دورہ کے موقع پر کہا کہ پولیس ڈسپلن کا خصوصی خیال رکھا جائے محکمانہ ریکارڈ کی حفاظت اور اندراج کو بہتر انداز سے سرانجام دیں۔ تمام شعبہ جات کے دفاتر کو صاف ستھرا رکھیں۔ بعد ازاں زیر تعمیر تھانہ کوز پارو کی بلڈنگ کا خصوصی جائزہ لیا مزید کنٹرکٹر کو بلڈنگ کے کام کو معیاری بنانے اور کام کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد و نقد انعامات بھی تقسیم کیئےڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیر صدارت گرم چشمہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔کھلی کچہری میں انتظامی افسران کے علاوہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، علاقہ عمائدین اور کثیر تعداد میں علاقے کے عوام نے بھی شرکت کی۔عمائدین نے ڈپٹی کمشنر کو علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔ جن میں چیدہ چیدہ مسائل روڈز کی مرمت, گودام میں گندم کی وافر مقدار میں دستیابی, پلوں کی مرمت,پولو گراونڈ میں بہتری, نوجوانوں کو درپیش مسائل اور صحت و تعلیم کے حوالے سے تھے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے پیش کئے گئے تمام مسائل کو غور سے سنے اور حل کرنے کے لیے یقین دہانی کرائی اور کچھ مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ضلعی ذمہ داران کو ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کو من و عن حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرم چشمہ کا علاقہ سیاحت کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے این ایچ اے کے ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ گرم چثمہ تمام سٹرکوں پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرکے جلد زاجلد مکمل کرنے کی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو سست روی کی شکار مفاد عامہ کے منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کر کے جلد زا جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جبکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گرم چشمہ ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں عملے کی موجودگی و مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کو سٹاف کی حاضری اور عوام تک خدمات کی رسائی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے