دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسردیر بالا عرفان علی نے ضلع دیر بالا میں عام انتخابات 2024کے پر امن، شفاف انعقاد کے لیے ضلعی جرگہ ہال میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈی پی او دیر بالا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے علاوہ تمام امیدواران اور ان کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس میں عام انتخابات کو پُرامن، منظم، محفوظ، شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے کرانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔اجلاس میں سیکیورٹی اور دیگر علاقائی مسائل زیر غور لائے گئے۔اس موقع پر ریٹرننگ آفیسرنے بتایا کہ تمام پولنگ ایجنٹس کویہ تاکید کریں کہ وہ پولنگ کے روز مکمل طور پر تعاون کریں،ہوائی فائرنگ اور کسی سے ہاتھا پائی سے گریز کریں۔ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی لہٰذ تمام ممبران اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ضلعی پولیس آفیسر نے اجلا س کے شرکاء کو سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ تمام سرکاری ا ہلکاران کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی کوڈ آف کنڈیکٹ پر ہر صورت عمل کریں جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے