کوئٹہ(مانند نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں زرغون روڈ پر کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے بچے کچرا چن رہے تھے جبکہ دھماکے سے پل کے قریب موجود ایک ٹریفک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا، مجموعی طور پر دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ٹراما سینٹر کے ایم ڈی ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا ہے کہ زرغون روڈ دھماکے کے 9زخمیوں کو ٹراما سینٹر لایا گیا ہے، زخمیوں میں 4بچے شامل ہیں، جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے