اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقاقت کا کیس ختم کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشری بی بی عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانونی طور پر دفعہ 496بی میں 2گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے۔ عدالت 496بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے۔ عدالت نے 18جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔ بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عائد کیے تھے۔ عدت میں نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے