اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 73 سال کی عورت سے ڈر کر بیٹھا ہے، میں باہر نکلتی ہوں تو بتاتی ہوں۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد نے پولیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میڈیا سے بات کرنے دو، میں پہلے ہی جیل میں ہوں، اب کیا مجھے پھانسی لگاؤ گے۔یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے، ایسا کیا ہوگیا ہے، میں آٹھ مہینے سے خاموش رہی ہوں اب کیا چاہتے ہو، میں عدالت میں ہوں، میں آج یہاں سے نہیں اٹھوں گی، دل کرتا ہے تو زبردستی اٹھا کر لے جاؤ۔انہوں نے کہا کہ میں جیل میں ہوں، میرے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں، میں یہاں سے ایک شرط پر جاؤں گی کہ میڈیا والوں کو میری تصویر بنانے دیں۔سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اتنا وقت خاموشی سے گزار چکی ہوں لیکن اب اور نہیں، میں اس عمر میں بھی ایسے لڑوں گی کہ ان لوگوں کو پتا چل جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے