اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)لاہور میں اسموگ اور خشک سردی کے باعث نمونیا کیسز میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران 42 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں اسموگ اور خشک سردی کی خراب صورتحال کے باعث نمونیا، چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفکشن کے سینکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دن کے دوران صرف لاہور میں 1 ہزار 474 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے، ان بچوں کی عمر 5 سال تک ہے۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج نمونیا میں مبتلا ہونے والے ان بچوں میں سے 42 بچے انتقال کر گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے