بریکوٹ(مانند نیوز) بریکوٹ پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،صدر خلیل الرحمان باچہ منتخب جبکہ جنرل سیکرٹری مظفر شاہ مقرر کئے گئے۔پریس کلب کے انتخابات میں پریزاڈ ئنگ کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ جبکہ اسسٹنٹ پریز اڈئنگ ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان جبکہ معاؤن ٹی ایم او بریکوٹ انورسادات خان نے ادا کئے۔ اس موقع پر سماجی شحصیات انجئینر شرافت علی،شاہ حسین باچہ،نور سلام باچہ ایڈوکیٹ کے علاوہ بریکوٹ سرکل کے ٹریفک پولیس انچارج اسماعیل خان،نور زمان خان، عمر زیب خان سلطان خیل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ پریس کلب کے صحافیوں نے جمہوری طرز عمل پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔پریزاڈینگ آفیسر نے ووٹ کی گنتی کے بعد خلیل الرحمان باچہ کو فاتح قرار دیا جبکہ سہیل باچہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔دیگر عہدوں پر جنرل سیکرٹری مظفرشاہ باچہ،سئینر نائب صدر اسداللہ خان، نائب صدر ظاہر شاہ کمال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری واجد خان، فنانس سیکرٹری بخت روان خان،ترجمان ریاض احمد فائز ہوگئے جبکہ چیرمین ایگزیکیٹیوکونسل ڈاکٹر ذاکر محمدمنتخب ہو گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے کہاکہ صحافت کے بغیر معاشرہ ادھورہ ہے۔علاقے کے مسائل کے حل میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا۔ ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان اور ٹی ایم او بریکوٹ انور سادات خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافی خود اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں کیونکہ صحافی معاشرے میں معزز طبقہ ہے اور یہ معاشرے کے لوگوں کے لئے رول ماڈل ہے۔بریکوٹ پریس کلب کے سادہ و پر وقار تقریب پر مہمانوں نے مدعو ہونے پر شکریہ ادا کیا اور قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی۔