وانا (مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان سرکل ڈی آئی خان مقام کے تحت مولانا مودودی کی تصنیف خطبات میں رفاقت اسلام ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز کے لئے ” رفاقت اسلام پوزیشن ہولڈرز کنونشن” کا انعقاد کیا۔ جس کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈی آئی خان برادر قائد اکبر، برادر عمر وزیر صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان اور ندیم خان امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر تھے جبکہ برادر صلاح الدین وزیر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان بھی موجود تھے۔ پوزیشن ہولڈرز میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈی آئی خان برادر قائد اکبر نے انعامات تقسیم کئے گئے۔ رفاقت اسلام ٹسٹ کے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے، جبکہ باقی دس پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ دیے گئے۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی وزیرستان برادر صلاح الدین وزیر نے کہا کہ تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کرام کو دل کی گہرائی سے مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اور آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے