وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے آس پاس کے علاقوں مختلف اقوام سے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیدواروں کی ملاقاتیں جاری ہے، آج ملک مائز خان، ملک جلال خان، ملک بشار خان، ملک طاوس خان اور ملک شہباز خان سے ملاقات ہوئی، قومی مشران اور دیگر لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں پر اعتماد کرتے ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس موقع پر عمران مخلص وزیر نے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میرا حوصلہ افزائی کی ہے، اگر اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں، کہ حلقے کے عوام کی اجتماعی ترقیاتی کام خلوص نیت اور اللہ کی رضا کے لیے کرونگا اور یہ آپ لوگوں پر احسان نہیں ہوگا، بلکہ یہ آپ لوگوں کو حق بنتا ہے کیونکہ جو فنڈ مجھے ملے گا وہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے۔ میرے لیے یہ کافی ہے کہ کم از کم جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کے دلوں سے میرے لیے دعائیں نکل رہی ہے۔ عمران مخلص وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، اور اگر قوم کے مشران اور آپ نوجوانوں نے ساتھ دیا تو انشائاللہ مل کر قوم کی محرومیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے گے۔ اس موقع پر آمان اللہ وزیر نے کہاکہ کبھی بھی نہ اپنے علاقے کو اور نہ ہی مشران کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاؤں گا بلکہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اور ہمیشہ علاقے میں مثبت کردار ادا کروں گا۔ آمان اللہ وزیر نے کہاکہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا اور اسمبلی کو پہنچایا تو انشاء اللہ علاقے کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کروں گا، میں روایتی سیاست نہیں کرتا ہوں، ہمارے خون میں عوام کی محبت شامل ہے، عوام کی تکلیف اور درد کا احساس ہے، انشاء اللہ وقت ملنے پر ازالہ کروں گا اور کوئی نوجوان روزگار سے محروم نہیں رہے گا سب نوجوان کو گھر کی دہلیز پر حقوق پہنچاؤں گا نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوان کا مستقبل روشن کروں گا۔ علاقے کے مشران ملک مائز خان، ملک جلال خان، ملک بشار خان، ملک طاوس خان اور ملک شہباز خان نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے نامزد امیدواروں حلقہ این اے 42 آمان اللہ وزیر اور پی کے 110 کے امیدوار عمران مخلص وزیر کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ 8 فروری کو سپین کے مشران اور نوجوان تیر کے نشان پر مہر لگاکر آپ کو کامیاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے