کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا خوشحال پروگرام کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ حلا ل فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر کوہاٹ کے ٹیم نے ہنگو روڈپر مختلف اشیا ئے خوردونوش کے معیار کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران ایک گودام سے بڑی مقدار میں ممنوعہ چورن برآمد کر کے مالک کو موقع پرجرمانہ کیا۔اسی طرح ڈھوڈاروڈ پرواقع مختلف انڈسٹریز کابھی معائنہ کیا جس میں مالکان کو ضروری ہدایات اور ایس او پیز جاری کر دی گئی جبکہ کوتل پلازہ میں مختلف دکانداروں کومعیاری اشیائے خورد ونوش فروخت کرنے کیلئے سختی سے تاکید کی۔