دیر(مانند نیوز)نگراں صوبائی حکومت کے خوشحال خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت خیبرپختونخواہ فوڈ آتھارٹی نے دیر بالا کے مختلف بازاروں میں مختلف اشیاء خورددنوش کے کاروبار کے مختلف مراکز کا معائنہ کیا۔موبائل فوڈ ٹیسٹینگ لیب کے ذریعے دودھ، گھی، تیل اور مشروبات کے نمونے چیک کروائے گئے۔ کارروائی کے دوران مختلف ھوٹلز، تندور اور کباب فروشوں کو انتہائی ناقص صفائی و ستھرائی اور مضر صحت خوردنی تیل کی انتہائی ناقص صفائی،اور مضر صحت تیل/گھی کے استعمال پر جرمانہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ 65 لیٹر سے زیادہ مضر صحت تیل/گھی بھی تلف کر دیا گیا۔ دریں اثناء تحصیل میونسپل انتظامیہ واڑی نے لیویز فورس کے بھاری نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ واڑی بازار میں غیر قانونی تجاوزات کخلاف اپریشن کرتے ھوئے تمام غیر قانونی اور غیر ضروری تجاوزات کو ہٹادیے گئے اور اس موقع پر انہوں نے دکاندروں کو ہدایت کی کہ آئندہ کے لیے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے