کرک (مانند اخبار)جونترہ کے تحریک انصاف ورکرز کی طرف بھرپور پزیرائی جاری خورشید خٹک کے لئے در ودل کے دروازے کھل رہے ہیں تحریک انصاف ورکرز ظلم وجبر کا جواب ووٹ سے دینے کے لئے بے قرار ہیں اور بڑی بے صبری کے ساتھ 8 جنوری کا انتظار کررہے ہیں خورشید خٹک کی بے داغ ماضی شاندار ریکارڈ انتہائی عمدہ اخلاق سونے پر سہاگہ ثابت ھورہا ہے عوام دل وجان سے خورشید خٹک کو سپورٹ کررہے ہیں دوسرے امیدوار کئی سال کمپنن کررہے تھے اتنی پزیرائی نہیں مل رہی تھی جبکہ خورشید خٹک کو سالوں کا محنت دنوں میں حاصل ھورہا ہے۔بڑے بڑے سیاسی برج گر رہے ہیں بڑے سیاسی وسماجی رہنما تحریک انصاف اور خورشید خٹک کے قافلے میں شامل ھورہے ہیں۔سابو ایم این اے۔عطاء اللہ ایڈووکیٹ۔عنایت اللہ۔عظمت خٹک۔حاجت غنی ملنگ۔ولایت شاہ۔فرقان شاہ۔۔الطاف قادر۔نظام الدین۔الطاف افغان۔عاشق منیر ودیگر نامی گرامی انصافی ورکرز محتلف علاقوں الیکشن کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ خورشید خٹک کا دست راست اور معاون خصوصی حاجی رفیع اللہ خان اپنی بیماری کو بھول کر دن رات الیکشن پلاننگ میں مصروف ھوکر دیگر امیدواروں کی بڑی بڑی وکٹوں کو گرانے میں مصروف ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے سنجیدہ مشیران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ کچھ ناراض ورکرز کو منانے پر معمور ہیں بہترین نتائج کی امید ہے۔جبکہ اسکے علاوہ پگڑی والے دو سو مشیران پر مشتمل مشیران کا جرگہ کمیٹی اپنی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے خورشید خٹک کے لئے راہ ہموار کررہے ہیں۔خلقہ پی کے 97 تحریک کے ورکرز اور عوام خورشید کو ایک مظبوط امیدوار کے طور پر دیکھ رہے ہیں توقع ظاہر ہوتا کیا جارہا ہے کے جتنے کے لئے جس کسی امیدوار کا مقابلے ھوگا مدمقابل تو خورشید خٹک ھوگا۔