جمرود (مانند نیوز)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ڈاکٹر پیر نورالحق قادری،امیدوار این اے 27 حاجی اقبال آفریدی،امیدوار پی کے 70 سہیل افریدی،سید غواث خان افریدی،امیر محمد خان آفریدی،اشفاق آفریدی و دیگر نے جمرود بائی پاس پر انتخابی دفتر کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سخت ظلم و بربریت کے باوجود تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے دم لینگے پہلے رہنماؤں کو گرفتار کرلیے گئے اب انتخابی نشان بیٹ چھین لیا اور مختلف حلقوں میں مختلف نشانات الرٹ کردئیے گئے پھر بھی کامیابی حاصل کرکے قیدی 804 کو تحفے میں دے گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات قوموں کے مابین نہیں بلکہ عمران خان اور امریکہ اور ان کے حواریوں کے مابین ہے اس لیے عوام آٹھ فروری کو عمران خان کے حق میں ووٹ ڈال کر ثابت کریں کہ ہم امریکہ کے غلام نہیں بلکہ آزاد قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نیٹو سپلائی کرنے والے کو عبرتناک شکست دینگے اور پاکستان کو پھر سے امن و مضبوط معاشی ریاست بنائے گے۔