ہنگو(مانند نیوز) عوام میں سیاسی بیداری بڑی اور مثبت تبدیلی کا باعث بنے گئی،مشران اور نو جوان 8 فروری کو آزاد پینل کو کامیاب کرانے کے لیے پر جوش ہیں،دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے نہیں کرتے مگر بنیادی سہولیات عوام کی دسترس میں لانے کا وعدہ ضرور وفا کریں گئے،معروفی بانڈہ کے عوام کو وہ سب کچھ دیں گئے جن کے وہ حقدار ہیں ان خیالات کا اظہار آزاد پینل کے امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اور دیگر رہنماؤں نے ہنگو کے علاقے معروفی بانڈہ میں سیاسی تقاریب،کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران علاقہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ آزاد پینل سے وہ قومی اور عتیق الرحمان صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑ رہے ہیں ہم عوامی خدمت کا جزبہ ہی نہیں بلکہ مکمل مفاد عامہ کا منشور رکھتے ہیں اور اس منشور پر کس طرح عمل درآمد کرانا ہے وہ میکنزم اور طریقہ کار بھی حتمی اور طے ہے۔ہم اربوں روپے کی گیس رائیلٹی کے استعمال کے باوجود عوام کی سماجی بد حالی اور مسائل سے پریشان ہیں کیا اسے ترقی کہتے ہیں،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرکاری فنڈز کی ایک ایک پائی عوام کی خوش حالی کے لیے خرچ کریں گئے۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ دن رات ایک کر کے خوش حالی کا پیغام تمام حلقے میں پہنچایا ہے اور خوشی ہے کہ عوام اور نوجوان خلوص اور محبت سے نواز رہے ہیں۔معروفی بانڈہ پہنچنے پر علاقہ مشران اور نوجوانوں نے آزاد پینل کے مشران کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔حافظ عبدالہادی نے کہا کہ 8 فروری کو گھڑیال اور پیالے پر ٹھپے لگائیں اور ووٹ کی امانت کو حقداروں تک پہنچائیں۔انشا اللہ آپ کو مایوسی نہیں ہو گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے