وانا (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے نامزد امیدواروں نے آج باقاعدہ طور پر رستم بازار وانا میں ضلعی مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا، جسمیں جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ قافلوں کی شکل میں شرکت کی اور وانا بازار میں ریلی نکالی گئی، افتتاحی تقریب میں میں پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین احمد زئی وزیر، دوتانی اور سلیمان خیل کے مشران و نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور عام انتخابات میں درجنوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت اور بھرپور تعاون کا اعلان کردیا۔ افتتاحی تقریب سے صوبائی عہدادار انورزیب نے کہا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے، عوام ووٹ دیں تاکہ عوامی حکومت قائم ہو اور ہم آپ کے مسائل کا حل نکال سکیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام، غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ پچھلی بار پاکستان پیپلز پارٹی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ جیسا پروگرام شروع کیا تھا، جبکہ اب بلاول بھٹو زرداری نے وعدہ کیا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسی طرز پر بینظیر کسان کارڈ، بینظیر مزدور کارڈ اور بینظیر یوتھ کارڈ پروگرام شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کارڈز کے ذریعے ملک کے کسانوں، مزدورں اور نوجوانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی حکومت ‘بھوک مٹاوَ پروگرام شروع کرے گی، تاکہ ملک بھر میں کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے۔ اس موقع پر صوبائی عہدیدار گل بہادر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاؤل بھٹو زرداری نے ہدایت جاری کی گئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے حلقوں کی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ کو کامیاب کراتے ہیں تو آپ ان کی خدمت کروگے، الیکشن جیتنے کے بعد اسلام آباد یا پشاور میں نہیں، وہ یہاں رہوں گے، روزگار اپنے رشتہ داروں کو نہیں اِن کو دو گے، جو اس کام کے حق دار ہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اسلئے کہ 8 فروری کے انتخاب کی اہمیت اس لئے ہے کہ اس نے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے 110 کے امیدوار عمران مخلص وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قلیل مدت میں عوام کی جانب سے بھرپور حمایت اور تعاون اس بات کی عکاسی ہے عوام تبدیلی چاہتی ہے، عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچیں گا ہر صورت میں عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانگی اس بات پر ہے کہ سابق ادوار میں کوئی کام نہیں ہوا ہر گاوں میں بنیادی انسانی حقوق کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح قوم میرے ساتھ کھڑی ہوگئی زندگی بھر آپ لوگوں کا یہ احسان نہیں بھولوں گا، اور آپ کا شکر گزار رہوں گا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 کے امیدوار آمان اللہ وزیر نے کہا کہ آج ہمارے علاقے کو اربوں روپے فنڈز مل جاتے ہیں مگر پھر بھی ضلع جنوبی وزیرستان کے حالات جوں کے توں ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ قابل اور سیاسی شعور رکھنے والے مخلص لیڈر کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا اور اسمبلیوں کو پہنچایا تو انشاء اللہ علاقے کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے، ہم روایتی سیاست نہیں کرتے ہیں، ہمارے خون میں عوام کی محبت شامل ہے، عوام کی تکلیف اور درد کا احساس ہے، انشاء اللہ وقت ملنے پر ازالہ کروں گا اور کوئی نوجوان روزگار سے محروم نہیں رہے گا۔ سب نوجوان کو گھر کی دہلیز پر حقوق پہنچاؤں گا، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوان کا مستقبل روشن کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والی حکومت کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوامی رائے کی روشنی میں ترقیاتی منصوبے بنائے گی۔ انہوں نے عوام کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی حکومت ضلع میں شہید فاضل راہو میڈیکل یونیورسٹی اور این آئی سی وی ڈی کا یونٹ قائم کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی ہو اور ہر جگہ مفت ہسپتال ہوں، تاکہ عوام کو تعلیم اور علاج معالجے کے لیے دور سفر نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے عوامی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بار جنوبی وزیرستان کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیں گے۔ اور 8 فروری کو تیر کی نشان پر مہر لگائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے