دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا۔نگران صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ خوشحال پروگرام کے تحت،ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ شرینگل بازار کا بھی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے بازار میں مختلف جنرل سٹورز،ھوٹلز،چکن شاپس،سبزی فروٹ شاپس،قصائی شاپس اور نانبائی شاپس اوراشیاء خوردونوش کی قیمتیں، سرکاری نرخنامہ اورصفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ناقص صفائی،کم وزن، سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خود ساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔ اے سی نے تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران تمام لوازمات پورا کریں، حکومتی احکامات کیخلاف ورزی پر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور وہ کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے