ایبٹ آباد (مانند نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پردور دراز کے علاقوں میں مقیم افراد کو ان کی دہلیزپر فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کی غرض سے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں،اس ضمن میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آبادکے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ صاحب نےTMA آفس غازی میں کھلی کچہری لگائی ان کے ہمراہ خالد سعید صاحب ڈپٹی ایڈوائزر بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں تحصیل ناظم جناب قاسم شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کے علاوہ علاقے سے تقریبا 300 کے قریب افراد نے شرکت کی جنہوں نے وفاقی اور دیگر محکموں کے خلاف شکایات درج کروائیں۔اس موقع پر وفاقی محتسب کے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ہدایات پر تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں جس کا بنیادی مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی بلا تاخیر اور بغیر کسی فیس یا وکیل کے انصاف پہنچانا ہے۔ واضح ہو کہ کھلی کچہری میں عوام الناس کی جانب سے مختلف وفاقی اور صوبائی محکوں کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں شکایات درج کروائی گئیں جن کوباقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرکے محکموں کو نوٹس جاری کر دیئے گئی ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے وفاقی محتسب اور ان کے ادارے کے افسران کا شکریہ ادا کیا جن کی وساطت سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ریجنل ہیڈ جناب عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کو شکایت موصول ہونے کے فوری بعد متعلقہ محکوں کو نوٹس جاری کیئے جاتے ہیں اور ان شکایات کا ازالہ 60 دنوں میں کردیا جاتاہے۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ کو کوئی فیس نہیں دینی پڑتی اور نہ ہی وکیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جناب عبدالغفور بیگ نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئی بھی شکایت دہندہ وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر میں بذات خود آکر یا بذریعہ ڈاک، ایپ یا آن لائن کے ذریعہ بھی درخواست بھجو ا سکتے ہیں جن پر فوری طور پر کاروائی کی جاتی ہے اور45 دن کے مختصر عرصے میں شکایت دہندہ کی شکایت پر ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم غازی و دیگر معززین علاقہ و نمائندگان یونین کونسلز نے وفاقی محتسب اور ریجنل انچارج کا غازی میں کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔