وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر حلقہ پی کے 110 سے آزاد امیدوار تاج محمد وزیر نے آج رستم بازار وانا میں باقاعدہ طور پر اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا، جسمیں علاقے کے مشران و نوجوانان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، علاقے عمائدین نے کہا کہ آزاد امیدوار تاج محمد وزیر کسی تعرف کی محتاج نہیں، اور وہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں ایک الگ مقام رکھتی ہیں، بیشک جنوبی وزیرستان لوئر میں تاج محمد وزیر کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم انشاء اللہ 8 فروری کو جنوبی وزیرستان لوئر حلقہ پی کے 110 سے آزاد امیدوار تاج محمد وزیر کو کامیاب بنائیں گے۔ اس موقع پر آزاد امیدوار تاج محمد وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں کی عوام میں شعور آچکا ہے وہ انشائاللہ ایسے بندے کو منتخب کریں گے، جو لوگوں کی خدمت پر یقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کی بڑی خدمت کی ہے اور اگر صوبائی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوا تو غریب عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ لوگوں نے میرا حوصلہ افزائی کی ہے، اگر اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں، کہ حلقے کے عوام کی اجتماعی ترقیاتی کام خلوص نیت اور اللہ کی رضا کے لیے کرونگا اور یہ آپ لوگوں پر احسان نہیں ہوگا، بلکہ یہ آپ لوگوں کو حق بنتا ہے کیونکہ جو فنڈ مجھے ملے گا وہ آپ لوگوں کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، اور اگر قوم کے مشران اور آپ نوجوانوں نے ساتھ دیا تو انشائاللہ مل کر قوم کی محرومیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا اور اسمبلی کو پہنچایا تو انشاء اللہ علاقے کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کروں گا، میں روایتی سیاست نہیں کرتا ہوں، ہمارے خون میں عوام کی محبت شامل ہے، عوام کی تکلیف اور درد کا احساس ہے، انشاء اللہ وقت ملنے پر ازالہ کروں گا اور کوئی نوجوان روزگار سے محروم نہیں رہے گا سب نوجوان کو گھر کی دہلیز پر حقوق پہنچاؤں گا نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوان کا مستقبل روشن کروں گا۔