ہنگو(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ہنگو کھلم کھلا نظریات اور پارٹی منشور سے انحراف کر رہی ہیں، الیکشن کے موقع پر مشاورت کے عمل میں فقدان پارٹی کی تباہی کا باعث بنے گا، پارٹی کے تحصیل صدارت اور اے این پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ اے این پی ہنگو میں جس ڈگر پر چل رہی ہے اس کا نتیجہ 8 فروری کو مل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ہنگو کے صدر گل صاحب شاہ نے پریس کانفرنس میں تحصیل صدارت اور پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کے کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ ہنگامی پریس کانفرنس سھ خطاب میں سابقہ ممبر ضلع کونسل اور اے این پی سابقہ تحصیل صدر گل صاحب شاہ نے کہا کہ بطور تحصیل صدر پارٹی کے مضبوطی کے لئے دن رات کام کیا لیکن ایسے لوگوں کو پارٹی میں اہمیت دی جا رہی ہے جن کا تنظیم سازی سے کوئی تعلق نہیں، مشاورت کا پارٹی میں شدید فقدان رہا اور میں سمجھتا ہوں کہ جب پارٹی اصولوں اور پارٹی منشور سے دور ہٹ جائے تو اس کے ساتھ چلنا مشکل نہیں بلکہ نا ممکن ہو جاتا ہے اسی لئے میں نے مستعفی اور پارٹی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گل صاحب شاہ نے کہا کہ ضلع ہنگو میں انتخابی جوڑ توڑ میں جو فیصلے کئے گئے ہیں ان کے پس پردہ محرکات سے اچھی طرح آگاہ ہوں اور مناسب موقع پر عوام کے سامنے ساری باتیں لیکر آوں گا۔ گل صاحب شاہ نے کہا کہ آج کے بعد میرا عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے