ہنگو(مانند نیوز) کوہاٹ میں آباد اورکزئئ قبائل کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے،اورکزئی قبائل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقل مکانی کی اور اپنے وطن کے لیے مسائل کا جوانمردی سے سامان کیا،کامیابی کے بعد متاثرین کو باعزت طریقے سے اپنے علاقوں میں آباد کاری کے اقدامات اٹھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 36 حافظ عبدالہادی نے یونیورسٹی چوک کوہاٹ میں اپنا نتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر اورکزئی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یونیورسٹی چوک پہنچنے پر اورکزئی مشران،عمائدین اور نوجوانوں نے امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی کا پر تپاک استقبال کیا۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ایک چیلنج ہیں،روایتی سیاست کی زنجیروں سے آزادی کا بہترین موقعہ ہے عوام کی خوشحالی کے لیے درست راستے کے انتخاب کا دن ہے یہ وہ تاریخی دن ہے جب عام اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنے بیلٹ سے کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی نے عوام نے دو دہائیوں میں بہت آزمائشوں کا سامنا جرات اور بہادری سے کیا۔ان کے زخموں پر مرہم رکھنے کے اقدامات کرنا میرا مشن ہے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ متاثرین کو باعزت طریقے سے اپنے علاقوں میں آباد کرنا،انہیں صحت،تعلیم اور مواصلات کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے اس موقعہ پر عوام نے حافظ عبدالہادی کے خیالات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے