پبی (مانند نیوز )غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاون شروع،ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے نوشہرہ کی مشترکہ کاروائیاں جاری،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں بنے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف بڑا آپریشن شروع کردیا گیا،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد القیوم خٹک اور تحصیل آفیسر ریگولیشن مس شاہانہ سکندر نے نوشہرہ میں ماشاء اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی اضاخیل پایان میں (عوامی بلاک اور *رائل ہومز) ہاؤسنگ سوسائٹیز سیل کردی گئیں اور ان کے چار دیواری بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کیا گیا،اس موقع پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے خلاف مزید قانونی کاروائی کے احکامات جاری کردئے،متعلقہ افسران کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر کاروائیاں جاری رہے گی۔انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ عوام غیر قانونی سوسائٹیز میں خرید و فروخت سے گریز کریں اور کسی بھی سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے متعلقہ ٹی ایم اے سے اس کا این او سی چیک کریں ضلع بھر میں تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر کاروائیاں جاری رہے گی۔