پشاور(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دارلعلوم سرحد میں دستار فضیلت کانفرنس کا انعقاد کیا۔مولانا سمیع اللہ جان فاروقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں امسال ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل علماءِ کرام حفاظ کرام اور قرآء حضراتِ میں تعارفی اسناد تقسیم کئے گئے دستار فضیلت کانفرنس سے مولانا ہدایت الحق۔ کمیٹی کے صدر مولانا محمد اکبر۔ جنرل سیکرٹری قاری عطاء الرحمن مقصود سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پیر قاری رحیم الدین عرف چترالی استاذ مولانا خورشید احمد ایم فل شیخ زاید اسلامک سنٹر یونیورسٹی پشاور مولانا سعید اللہ سرپرست تحریک تحفظ چترالی حلقہ پشاور‘ ڈاکٹر مولانا قاضی علی الرحمن پی ایچ ڈی پشاور یونیورسٹی‘ مولانا عبد الناصر فدائی مہتمم جامعہ انوار الصحابہ جنرل سیکرٹری قاری عطاء الرحمن مقصود حسن کارکردگی مفتی ضیاء اللہ شاہ نائب امیر رابط کمیٹی حسن کارکردگی کی بنیاد پر شیلڈ سے نواز گیا۔ شعبہ اطلاعات مولانا سمیع اللہ شانوخیل سمیت رابط کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے تمام عہدیداروں نے کانفرنس کی کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں چترال جرنلسٹ فورم کے صدر نادرخواجہ۔ محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ سمیت دیگر مہمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حضرت مولانا سمیع اللہ جان فاروقی نے علم سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ہدایت کی کہ درس و تدریس کے شعبے سے جڑے رہیں اور معاشرے میں اپنے علم اور عمل کے ذریعے امن و آشتی کی فضاء پیدا کریں اپنے پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ علم ایک سمندر ہے جسے مرتے دم تک سیکھنا چائیے انہوں نے کہا کہ جو مشکلات معاشرے میں پیش آئیں ان سے نبردآزما ہونے کیلئے اپنے اساتذہ سے رہنمائی لیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انتشار اور بے صبری کا عنصر بڑہتا جارہا ہے لیکن آپ نے صبر اور شکر کے ساتھ قناعت کا راستہ اختیار کریں آپ لالچ کی بنیاد پر درس تدریس کو ترک کرکے کوئی اور کام اختیار نہ کریں درس تدریس امامت خطابت میں آپ کی آمدنی کم بھی ہو اللہ تعالیٰ اس میں برکت دے گا آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اور کانفرس کے شرکاء کیلئے عشائیہ کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے