پشاور(مانند نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سماجی بہبود پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے محکمہ سماجی بہبود کے ضلعی افسر نور محمد، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر حفیظ وزیر اور منیجر دارلکفالہ میڈم حنا کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر بازاروں سے 12 پیشہ ور گداگروں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود کے بحالی مراکز منتقل کر دیا۔ ان بحالی مراکز میں پیشہ ور گداگروں کی اخلاقی تربیت کی جائے گی اور تربیت کے بعد ان کو ضمانت پر چھوڑا جائے گا کہ وہ دوبارہ گداگری نہیں کریں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے