سخاکوٹ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 24سے صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدوار محمدارشاد خان مہمند نے کہا ہے کہ واحد جماعت ہے جو پختونوں کے فلاح وبہبود اور حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے پختون قوم کو کسی نے اسلام کے نام پر اور کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام اور کسی نے تبدیلی کے نام پر ورغلایااگر پختون قوم اب بھی متحد نہیں ہوئی توتاریخ انہیں معاف نہیں کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل سخاکوٹ بازار کے سابقہ نائب ناظم عمر محمدلالا کے حجرہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے اے این پی کے صوبائی رہنما معوذ خان شلمانی، وی سی چیئرمین ساجد حسین مشوانی، ضلعی نائب صدر شادمحمد،عمرمحمدلالا اور ذیشان رانزئی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ انے والا دور اے این پی کا ہے دوسرے پارٹیوں کے پاس عوام کے فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں سازش کے تحت پختونوں کوپسماندہ رکھا گیا پختونوں کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اگر پختون اب بھی متحد نہیں ہوئی توتاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے