وانا (مانند نیوز) احمد زئی وزیر قبائلی عمائدین کا ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان، پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ اس موقع پر وزیر قبائلی عمائدین کا پیپلزپارٹی این اے جنوبی وزیرستان لوئر اینڈ اپر کے نامز امیدوار آمان اللہ وزیر اور پی کے 110 کے نامزد امیدوار عمران مخلص کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ ملک دوست محمد توجی خیل، ملک شاہ محمود کرمز خیل اور ملک خنان وزیر نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ عمائدین نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں، مظلوموں اور بے سہاروں کی پارٹی ہے اسکی آنے والے الیکشن میں ہم بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھے تھے اور انکو مکمل کرکے وزیرستان کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا تھا۔ عمائدین نے کہا کہ اس بار دونوں سیٹوں پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی مقبولیت سے بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں خوف زدہ ہیں۔ عمائدین نے کہا عمران مخلص وزیر اور آمان اللہ وزیر کی قربانیاں اور خدمات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ عمائدین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیر قبائل کو بڑے بڑے تحفے دئیے ہیں جس میں بجلی، ڈگری کالج وانا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا اور بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام شامل ہیں، جس سے وزیر قبائل استفاده حاصل کررہے ہیں۔ بعد ازاں قبائلی عمائدین نے اپنے تمام ذیلی قبیلوں سے اپیل کی کہ آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ کاسٹ کریں اور اب کا بھرپور ساتھ دینے کی درخواست کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے