پشاور(مانند نیوز) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدراعجاز خان آفریدی اور تاجکستان کے نامور صنعت کار ابو رحمان عبدوجبورو (Abur rahmon Abdu jabborov)کے مابین پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا اورتاجکستان کے پوٹینشل کے فروغ کیلئے چیمبر کی سطح پر کیٹ لاگ شو کے انعقاد سمیت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبرکے نائب صدرا عجاز خان آفریدی نے تاجکستان کے سرمایہ کاروں کو پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں ہائیڈرل پاور جنریشن ٗ ٹور ازم ٗ مائنز اینڈ منرل ٗایگریکلچرل اور آئل اینڈ گیس سمیت صنعت و تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجازخان آفریدی سے تاجکستان کے نامور صنعت کار ابو رحمان عبدوجبورو نے چیمبرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران Muhammadjon Eidozada(محمد جون عیدوزادہ) ٗ نعیم الرحمان ٗ ڈاکٹرمقبول اور سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل سجاد عزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی اور ابور حمان عبدوجبورو کے مابین پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا اور تاجکستان کے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع ٗ بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے ٗ صنعتی نمائش ٗ کیٹ لاگ شوز کے انعقاد سمیت سرمایہ کاروں کوہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل میں پاکستان اور تاجکستان کے ساتھ باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کومزید بہتربنانے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ سرحد چیمبر کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی نے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٗ تاجکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی و اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی تجارت کومزید وسعت دینے کی کافی گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا /پشاور افغانستان سمیت وسطی ایشیاء کے ممالک کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کافی موزوں مقام ہے۔ انہوں نے تاجکستان کے سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا کے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجکستان کے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی دونوں ممالک کے پوٹینشل کو فروغ دینے سمیت باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزیدمستحکم کرنے کیلئے مستقبل میں اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو باہمی تجارت میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کو دور کرنے اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس موقع پر تاجکستان کے نامور صنعت کار ابو رحمن جبورو نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجودہیں اور ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کاخواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لئے تاجکستان میں سرمایہ کاری کیلئے کافی سازگار ماحول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر تاجکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی ہے اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو بھی چاہئے کہ وہ بھی تاجکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو مزید بڑھانے میں اپنا کردار اداکریں۔ بعد ازاں دونوں جانب سے سرحد چیمبرکی سطح پر مشترکہ کیٹ لاگ شو ٗ B2B میٹنگز اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق بھی ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے