ہنگو (مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے ہدایات کی روشنی میں ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف اورکزئی پولیس اور فرنٹیئر کور کا جوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کا تسلسل جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کے تسلسل میں ایس ڈی پی او اپر اورکزئی عمر زمان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈبوری جہانزیب خان کی قیادت میں کاگو کمر، شیرین درہ گاؤں علی خان گڑھی گاؤں ودیگر ملحقہ جات کی آبادی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایلیٹ کمانڈوز، ایس او جی کمانڈوز، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی کے جوانوں نے حصہ لیا جس میں متعدد مشتبہ ٹھکانوں اور مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے پولیس عوام کی جان ومال’عزت وابرو کے تحفظ کی علمبردار فورس ہے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین زمہ داریوں میں شامل ہیجس کے لئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔۔۔