ہنگو(مانند نیوز) آزاد پینل کے دوآبہ سٹی اور سروزئی میں انتخابی سرگرمیاں،سینکڑروں افراد کی حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کی حمایت کا اعلان،تبدیلی چاہتے ہیں مگر وہ تبدیلی جو عوام کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہو،کسی قسم کے روایتی سیاست دانوں جیسے عزائم نہیں،قول و فعل میں تضاد ہمارا شیوہ نہیں،ووٹ کی طاقت سے ہنگو کے عوام کی مشکلات دور کرنے کا عزم رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم اے 36 سے امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی اور دیگر رہنماؤں نے دوآبہ سٹی اور سروزئی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان اجتماعات میں بڑی تعداد میں عوام،قومی مشران،علما اکرام اور نوجوانوں نے شرکت کی۔حافظ عبدالہادی اور دیگر رہنماؤں کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔۔تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ روایتی انداز سیاست سے ہر کوئی بیزار ہے ایسے میں ہمارا پینل خزاں میں بہار کے جھونکے کے مترادف ہے فلاحی کاموں کے ذریعے عوام کی خدمت کی۔یہ کوئی احسان نہیں بلکہ اللہ کے وسائل کو اس کی مخلوق کے لیے پیش کرنا اللہ کا مجھ پر احسان ہے انہوں نے کہا کہ ٹونٹی پھوٹی سڑکیں،ہسپتالوں کی بد حالی،تعلیمی اداروں کی خستہ حالی،اور نوجوان نسل کے لیے ترقی و خوشحالی کے دروازوں کی بندش نے سیاست میں قدم رکھنے ہر مجبور کیا ہے ہمارے منشور اور عزائم کی عوام ستائش کر رہے ہیں۔ ہم سبز باغ دیکھانے کی بجائے حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی نے کہا کہ وہ اور عتیق الرحمان ڈور ٹو ڈور جا کر اپنا منشور اور انتخاب لڑنے کے محرکات قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں اور قوم ہماری آواز اور ہمارے عزائم کو قبول کر رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آزاد پینل کو۔کا۔یاب کرائیں۔انشا اللہ ہنگو کو خوشحال اور عوام کو بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گئے