پشاور(مانند نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور غیر معیاری گھی ملز کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات میں بتایا کہ گذشتہ روز پشاور فوڈ سیفٹی ٹیم نیمہمند اکنامک زون میں کاروائی کی اور گھی فیکٹریوں سے گھی کے نمونے لے کر جدید طریقے سے ٹیسٹ کیے گئے دو فیکٹریوں کے نمونوں کے نتائج غیر تسلی بخش پائے گئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ٹیم نے موقع پر دو فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا اور فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید کاروائی کا آغاز بھی کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے عناصر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ سے باز آئیں اور اپنا قبلہ درست کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کھیلنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔