پشاور(مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور تحریک انصاف کے پی کے 57 مردان سے امیدوار ظاہر شاہ طورو کی طرف سے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے انتخابی مہم کے سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز یغلہ ڈھیرٗ پار ہوتی مردان ٗچمتار ٗباڑی چم اور طورو میں ڈو ر ٹو ڈور مہم چلاتے ہوئے عوام سے ملے اور انہیں قائد تحریک انصاف عمران خان کا پیغام پہنچا یا اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی کے ضلعی ٗتحصیل و مقامی رہنما ٗ کارکن اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ظاہر شاہ طورو نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا تحریک انصاف نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کریگی 8 فروری تحریک انصاف کی بے مثال کامیابی کا دن ہوگا اس روز ہر صوبے ہر شہر قصبے،تحصیل اور ہر گلی محلے سے لوگ جوق در جوق گھروں سے نکلیں گے اور تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور انکے قائدین ٗرہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ کا سیاہ باب ہے مگر اس کے باوجود پارٹی میدان سے نہیں بھاگی بلکہ ڈٹی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اقتدار ہمارے لئے بے معنی ہے ہمارا اصل مقصد ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی اور قوم کو ان کے حقوق و جائز مقام دلانا ہے اور حقیقی آزادی کے حصول کیلئے عمران خان قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی کے 57 کے عوام ان کے انتخابی نشان جہاز پر مہر لگا کر تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات میں ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے