پبی (مانند نیوز) اس بار پاکستان کے عوام اور بالخصوص پختون قوم اپنے صوبے سے ان کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ کرئیگا اور 8 فروری کو لائٹین کے نشان پر مہر لگا کر عوام کے حقوق حاصل کرنے میں عوامی نیشنل پارٹی کا بھر پور ساتھ دیا جائیگا. اگر اس بار بھی عوام نے غلط فیصلہ کیا تو شائد ایسا موقع پھر دوبارہ دیکھنے کو نا ملے. ضلع نوشہرہ میں الیکشن کمپین مہم زور و شور سے جاری ہے ان خیا لات کا اظہاراے این پی این اے33 کے امیدوار خان پرویز خان اور پی کی حلقہ86 کے امیدوار خلیل عباس نے آدم زئی یونین کونسل میں الیکشن آفس کے افتتاح اور محلہ خان خیل میں شاہ بہرام خان اور احمد زمان خان کی قیادت میں کارنر میٹنگ جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر صدر عوامی نیشنل پارٹی احمد زمان خان اور دیگر قا ئدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی آدم زئی یونین کونسل کے کار کنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اے این پی این اے33 کے امیدوار خان پرویز خان اور پی کی حلقہ کے امیدوار خلیل عباس نے کہا میرے مدمقابل امیدواروں کا نا کوئی نظریہ ہے اور نا ہی اپنے پارٹی سے محبت اور نا ہی سیاسی تربیت کے حامل ہیں. ان لوگوں نے اپنے مفادات کے لیے عمومی طور پر مختلف پارٹیوں سے بے وفائی کرکے اقتدار میں رہنے کے لیے جواز پیدا کیے. جبکہ کے میں نے جس پارٹی سے سیاست شروع کی اس دن سے لیکر آج پارٹی پر اچھا وقت بھی آیا اور برا بھی لیکن اللہ فضل و کرم سے اور اپنے والدین کی تربیت سے آج تک اسی پارٹی کا حصہ ہوں. سیاسی وابستگی کی بنا کر جس طرح میرے سیاسی آکابریں نے قید و بند کی صوبتیں برداشت کی انہوں نے کہا کہ آپ نے موقع دیا تو ہم ثابت کر ینگے کے عوام کی خد مت کس طرح کی جا تی ہے اور حلقے کے جو مسا ئل ہیں وہ حل کر ینگے انہوں نے سب پر زور دیا کہ8 فروری کو مہے لا لٹین کی نشان پر لگائیں اور اپنے مستقبل کو روشن کریں جلسہ میں شرکاء نے یہ عہد کیا کہ انشاء اللہ عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے