وانا (مانند نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما ہمایون خان وزیر اور ملک طاؤس خان وزیر و دیگر پارٹی کارکنان نے تحصیل توئی کا دورہ کیا، تحصیل توئی خلہ میں مختلف علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہمایون خان وزیر نے توئی خلہ کے عوام کے سامنے اپنے پارٹی کی منشور پیش کی، تحصیل توئی خلہ کے عمائدین نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں عمران مخلص وزیر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ہر مشکل حالات میں وزیرستانیوں کا ساتھ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں کارکنڑا تنازعہ، گورگورا زمینی تنازعہ، سپیرکائی اور خونئے خیل اور سپیرکائی اور نانوخیل محسود کے زمینی تنازعہ میں بہت مثبت کردار ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران مخلص وزیر واحد بندہ ہے کہ وہ وزیرستان کے عوام کیلئے آوازیں اٹھائی ہے، چاہیے وہ امن کے بارے میں ہوں، یا تھری جی فور جی کا مسئلہ ہوں، عمران مخلص وزیر نے صاف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ تحصیل توئی خلہ کے لوگوں نے یقین دلایا کہ انشائاللہ اس بار ہم پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان لوئر کے امیدواروں کے ساتھ ہے، اور ووٹ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان حلقہ این اے 42 آمان اللہ وزیر اور پی کے 110 امیدوار عمران مخلص وزیر کے حق میں کاسٹ کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہمایون خان وزیر نے کہا کہ جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل توئی خلہ کے عوام بنیادی ضروریات سے یکسر محروم کیوں ہیں، عوام ووٹ کو امانت سمجھ کر استعمال کریں۔ آج بھی ہم بنیادی ضروریات کا رونا رو رہے ہیں اس بدحالی کا کون ذمہ دار ہے، ہمایون خان وزیر نے کہا کہ عوام سادہ کو ہیں، سیاسی نعروں پر یقین کرتے آئے ہیں مگر ان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے انتخابات کے بعد عوام کا حال تک نہ پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ملکی تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں ان انتخابات میں ووٹرز کو روایتی انداز کو شکست دیکر ووٹ میرٹ پر استعمال کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے کونے کونے میں جا چکے ہیں، عوام بھی محبت کرتے ہیں مگر ان کی مشکلات سے ہم دل گرفتگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ 8 فروری کو تیر کی نشان پر مہر لگائیں، انشائاللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آمان اللہ وزیر اور عمران مخلص وزیر ضلع جنوبی وزیرستان کے ہر حصے میں ترقیاتی کام کرائیں گے، اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ آخر میں ہمایون خان وزیر اور طاؤس خان وزیر نے تحصیل توئی خلہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے