ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد خان مہمند کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے چوکی وزیر آباد میں کھلی کچہری کو انعقاد کیا جس میں تحصیل افسران کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں لوگوں نے علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل، مشکلات اور امن وامان کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کے مسائل غور سے سننے اور کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لوگو ں کی جانب سے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل و مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔بعد ازاں سعودی سفارت خانے کی جانب سے تحصیل درگئی کے غریب لوگوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔