باجوڑ (مانند نیوز)نگراں صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈسٹر کٹ پرائس ریویو کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں روز مرہ اشیائے خوردونوش کے قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری اور دکانداروں سے بھی سختی سے تاکید کی کہ پرائس کنڑول کمیٹی کی مقرر کردہ نرخوں کے مطابق عوام کو اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دکاندار کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری سے یہ بھی کہا کہ ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے سے پر ہیز کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے