پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں آگ لگنے سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد 70 فیصد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق ٹائم سینٹر میں 4 افراد سامان کے لیے گئے اور پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے، ٹائم سینٹر میں 130 سے زیادہ فائرفائٹرز اور 26 فائرویکلز، 4 واٹر بروزرز، 4 ایمبولینسز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ موبائل سینٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایکسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی تاہم موبائل سنٹر کے عقب میں واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے کے قریب صدر روڈ پر موبائل کی ایکسسریز کا کاروبار کرنے والے ٹائم سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پلازے میں موبائل بیٹریوں میں زیادہ نقصان پہنچایا جو آگ کے باعث پھٹنے لگی تھی آگ سے پلازے میں کاؤنٹر سمیت 2سو دکانیں جل کر راکھ بن گئیں، 7 گھنٹے سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تاہم آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے