بٹ خیلہ (مانند نیوز)پی کے23ملاکنڈ سے نون لیگ کے امیدوار نعیم لعل خان نے کہا ہے کہ قائد عوام میاں محمد نواز شریف کے سوات میں کامیاب پاور شونے ملاکنڈ ڈویژن کی سیاست کی کایا پلٹ دی ہے اور یہاں سے پی ایم ایل این اب واضح اکثریت حا صل کرے گی اپنی رہائش گاہ لعل قلعہ تھا نہ میں پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں میاں صاحب ہی کروڑوں پاکستانی عوام کے ہر دلعزیزلیڈر اور آئندہ وزیر اعظم ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنانے موٹر وے بجلی کے گرڈ سٹیشنوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا نے والی لیگی قیادت ہی ملک وقوم کوبحران ومسائل سے نکال کر تعمیر و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے اہل ہیں انھوں نے عوام سے استدعا کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے شیر کو ووٹ دیں۔