جمرود(نمائندہ مانند )میرے بھائی کو چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے گھر سے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے،متعلقہ حکام میرے بھائی کو فوری رہا کیا جائے،نثار خان ضلع خیبر تحصیل جمرود سے تعلق رکھنے والے لاپتہ شعور خان کے بھائی نثار خان، فاروق اور خاندان کے دیگر افراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 24 دسمبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے میرے بھائی شعور خان کو چھاپے کے دوران گھر سے بیگناہ اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔ شعور خان کے بھائی نثار خان نے کہا کہ شعور خان پولیو ورکر ہے اور ابھی محکمہ پولیوں کے ساتھ ڈیوٹی کرتا ہے جبکہ میرے دوسرے بھائی بھی ایف سی اور پولیس میں حاضر سروس ڈیوٹی پر مامور ہیں اور خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور میرا ایک بھائی ملک کی خاطر شہید ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعور خان کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور گھر میں بوڑھی بیمار والدہ ہے جو کہ روزانہ شعور خان کو یاد کرکے روتی ہے شعور خان کے بھائی نثار خان نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ ہم پرامن لوگ ہے لہذا کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، تمام سیکیورٹی ادارے اور متعلقہ حکام واقع کا نوٹس لیکر شعور خان کے چھوٹے بچوں پر رحم کریں اور شعور خان جو کہ بے گناہ ہے انکو فوری رہا کریں تاکہ شعور خان جلد سے جلد اپنے پیاروں سے مل سکے۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے شعور خان کو رہا نہ کیا گیا تو 8 فروری کو بمعائے اپنے خاندان الیکشن سے بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کرینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے