سخاکوٹ(مانند نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ونامزدامیدوار صوبائی اسمبلی سیدمحمدعلی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست سے شائستگی ختم کر دی ہے تبدیلی،کرپشن فری پاکستان اور ایک نوکروڑ نوکریاں دینے والوں نے صوبے کو تباہ حال چھوڑ دیااور صوبے کواربوں روپے مقروض کردیانوجوانو ں نے جذبات میں اکر پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس پر اب وہ پچتھا رہے ہیں۔اٹھ فروری کوملاکنڈ کی تینوں نشتوں پر جیت پی پی پی کی ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملاکنڈ ہاؤس سخاکوٹ میں جے یوآئی کے سابقہ تحصیل نظامت امیدوار احتشام فدا کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے نامزدامیدوار برائے قومی اسمبلی سیداحمد علی شاہ باچہ، احتشام فدا، یوسی صدر محمدنثار، فلک نازاور تحصیل جنرل سیکرٹری یونس مہمند نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ووٹ لینے کے بعد عوام کوبے یارومددگار چھوڑ دیا عوام اس بار ووٹ کے طاقت کے زریعے پی ٹی آئی سے اپنے انتقام کابدلہ لینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے