سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوران برائے قومی اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور امیدوار برائے صوبائی حق نواز خان ایڈوکیٹ کا سخاکوٹ بازار میں شاپ ٹو شاپ کمپئین۔تاجربرادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔تاجر برادری کے حقوق کیلئے حق نواز خان ایڈوکیٹ کی کوشش کسی سے پوشیدہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوران برائے قومی اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور امیدوار برائے صوبائی حق نواز خان ایڈوکیٹ کاالیکشن مہم کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے اور کثیر تعداد میں پارٹی عہدہ داراور کارکنان انکے شانہ بشانہ الیکشن مہم چلارہے ہیں سخاکوٹ بازار میں شاپ ٹوشاپ کمپئین کے سلسلے میں تاجربرادری کی جانب سے جے یوآئی کے نامزد امیدوراان کی حمایت اور ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس موقع پر تاجربرادری کے نمائندو ں نے کہا کہ مشکل اور اڑے وقت میں نامزدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی حق نواز خان ایڈوکیٹ نے ہمارے ساتھ ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر تاجربرادری کے حقوق کیلئے اواز اٹھائی ہمیں ایساتوانا اور قوت والا قیادت چائیے جو ہمیں حق نواز خان ایڈوکیٹ کی شکل میں مل گیا ہے اور انشاء اللہ الیکشن میں انکا بھرپور ساتھ دینگے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوران برائے قومی اسمبلی مفتی کفایت اللہ اور امیدوار برائے صوبائی حق نواز خان ایڈوکیٹ نے اپنے حمایت پر تاجربرادری کاشکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے