پبی (مانند نیوز)عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 86کے نامزد امیدوار مسعود عباس خٹکنے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے غیرت مند پختون پاکستانی کا مظاہرہ کرکے ایک مضبوط نظریے کی حامل جماعت کے حما یت کا اعلان کیا ہے یہ ان عناصر کے منہ پر تھپڑ ہے جو کبھی عوام,کبھی پاکستان اور کبھی اسلام کے نام پر آپ کو لوٹتے رہے. اب شکت ان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے اگر فری اینڈ فیئر الیکشن ہوئے اور ضلعی انتظامیہ نے مداخلت نا کی تو میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعلی بننے کا دعوی کرنے والا صوبے کے تو کیا اپنے محلے کا وزیر اعلی بھی نہیں بن سکے گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے زڑہ مینہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیاعوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 86کے نامزد امیدوار مسعود عباس خٹک نے کہا کہ نشا ء اللہ 8 فروری کو ضلع نوشہرہ سے پرویز خٹک کی سیاست کا جنازہ نکل جائے.عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 86 اور این اے 33 میں شمولیتی پروگراموں میں ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے اور آئے روز دیگر پارٹیوں سے کارکنان جوق در جوق اے این پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے