ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی 5 فروری 2024کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر پورے جوش وخروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اسسلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پریس کلب بٹ خیلہ تک واک کا نعقاد کیا گیا۔واک میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمداور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور نواز کے علاوہ سرکاری محکموں کے سربراہوں،مختلف سیاسی و سماجی عہداداروں اور نجی و سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء نے بھی شرکت کی۔واک کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں نعرے درج تھے۔ واک کے اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزدی اور خود مختاری کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور آج کے دن یوم یکجہتی کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی طویل المدت جائز حق خودارادیت کے حصول کے دلیرانہ جدجہد میں اُن کے ساتھ متحد ہیں۔حکومت پاکستان اور عوام کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کے حصول کے لیے پچھلی سات دہائیوں سے غیر متزلزل حمایت جاری ہے۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈوں کے خلاف مزاحمت کرکے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ اس دن کی مناسبت سے ضلع بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں بھی مختلف تقریری مقابلوں اور دیگر پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔آخر میں ملک کی سلامتی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے لیے اجتماعی دعا مانگی گئی۔