لوئر دیر (مانند نیوز)ضلع لوئر دیر میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی یوتھ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے پروگرام اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان کے ہدایات کی روشنی میں ڈی سی آفس جرگہ ہال بلامبٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں تمام صوبائی محکمہ جات کے آفسران، سیول ڈیفنس کے رضا کاروں، اساتذا کرام، طلبا وطالبات، میڈیا کے نمائیندوں، سیول سوسائیٹی، ہیومن رایٹس ایکٹوسٹ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ / میڈیا سیل ضلعی انتظامیہ نے کشمیر کے حوالے سے ڈاکومنٹری پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے ملی نغمے،نظم اور تقاریر پیش کی۔ کشمیری بھائی سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کو دبانے پر شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے 27 اکتوبر 1948 کو کشمیر پر کشمیر عوام کے مرضی کے خلاف غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بعد ازاں کشمیر کا خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے ختم کر دیا۔ جس کی وجہ سے کشمیری آج تک اپنے گھروں میں محصور ہے۔ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیر کے حوالے سے منصفانہ کردار ادا کریں اور اپنے قراردادوں پر عمل در عمل یقنی بنائیں۔ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔کئی سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،کھڑے ہیں،اور کھڑے رہیں گے۔ ہندوستانی سرکار ریٹارڈ ملازمین کوکچھ مراعات کا لالچ دیں کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کررہے ہیں تاکہ کسی طریقے سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔ محمد وصال نے کہا کہ اس یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ تمام پاکستانی خاص کر نوجوان ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ اچھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے پرضلعی انتظامیہ اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکاء اور اسکول کے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔بعد ازاں یوتھ افیرڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈی سی جرگہ ہال سے بلامبٹ چوک تک کشمیر یکجہتی واک / موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان اور یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق نے کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے