جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبر پی کے 70 سے آزاد امیدوار محمد نبی عرف نبیل آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود میں گذشتہ روز شام کے قریب کمپین سے واپسی پر میں ساتھیوں سمیت گھرجارہا تھا کے علاقہ شاکس میں ہماری گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔جس میں وہ اور ان کے ساتھی بچ گئے ہیں البتہ ان کے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہم پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرائے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے مجھے عوام سے دور نہیں کیا جا سکتا میں تمام سیاسی مشران کی قدر کرتا ہوں،میں اپنے قومی روایات کو جانتاہوں،سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں علاقے میں سیاسی حالات خراب کرانے کی کوشش ہے،انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری مدد کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی۔ نبیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی مہم جاری رہے گی تاہم انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے