پشاور(مانند نیوز)پاکستا ن تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر پی کے 57 مردان کے امیدوار ظاہرشاہ طورو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ملک کی تباہی وبربادی کی ذمہ دار ہیں مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں کس منہ سے عوام سے ووٹ کی بھیک مانگ رہی ہیں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مقبول ترین لیڈر ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پرویز خٹک کی کشتی ڈوب چکی ہے 8 فروری کو عوام ووٹ کی پرچی کی صورت میں انکا وہ حال کریںگے کہ انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی 8 فروری کا سورج ملک بھر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تکیہ ونڈ طورو ٗویلج کونسل مجبت آباد ٗشیخ ملتون ٗزید خیل طورو ٗشیخ یوسف ٗکورغ ٗ خوجہ رشکہ ہڈی کلے ٗ چکڑو پل اتحاد کالونی ٗ ویلج کونسل بھاگوبانڈہ میں انتخابی اجتماعات ٗورکرز کنونشن ٗشمولیتی اجتماعات ٗڈور ٹو ڈور کمپین اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لخکر خان ٗ حاجی بخشاد ٗالیاس طورو ٗ جہانگیر طورو ٗعامر خان ٗافسر خان،خاجی گل محمد خان چیئرمین ارسلان خان طورو، بختیار خان ایڈووکیٹ، شاہد آفریدی، سابقہ ناظم صادق خان ٗگوہر رحمان ٗ سیار علی سمیت کارکنوں اور عوام کی کثیر موجود تھیں ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں تحریک انصاف کو سیاسی منظر نامے سے الگ کرنے کیلئے اور مسلم لیگ (ن) کو خوش کرنے کیلییتحریک انصاف کے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدلیہ کا استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہے لیکن عوام اور عمران خان کے جانثار ٗسپاہی اور ٹائیگرز 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے ان تمام سازشوں ٗ غیر قانونی اور غیر آئینی ہتکھنڈوں کو ناکام بنادیں گے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکلیں گے اور اپنے قائد عمران خان کی حقیقی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں انکا ساتھ دیکر تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے