چکدرہ(مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں گزشتہ 76برسوں سے غیر شرعی نظام چل رہاہے۔سابقہ حکمران حساب دینے کی بجائے مزید باریاں مانگ رہے ہیں،ایک صاحب تین دفعہ وزیراعظم رہ کر چوتھی بار کرسی مانگ رہاہے،قوم آج 5فروری کو مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکلے۔وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ لوگ 8فروری کو ترازو پر مہر لگائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ بازار میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے7مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل،امیدوار پی کے 15عزیز اللہ،تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمد،انچارج الیکشن سیل ادینزئی سید لیاقت الملک باچا،نائب امیر ضلع سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،رحیم اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سراج الحق نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی ہر مشکل وقت میں مددکی،فلطسنیوں کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ اکٹھاکیا۔نام نہاد بڑی پارٹیوں کے لیڈران نے امریکہ کے خوف اسرائیلی مظالم پر کوئی احتجاج نہیں کیا،انہوں نے ملکر کشمیر کا سودا کیا،جماعت اسلامی کامیاب ہوکر اہل فلسطین اور کشمیر کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑے گی،آج 5فروری کو خیبر سے کراچی تک مظلوم کشمیریوں کہساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "یوم کشمیر:منائیں گے۔مسجد اقصی کو آزاد کرائیں گے۔جماعت اسلامی معیشت ٹھیک کرکے عوام کی مہنگائی،بے روزگاری سے جان چھڑائے گی،ہم انصاف اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قوم سے وعدے کرکے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوشش نہیں کی۔جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے،اگر عوام کلین گرین کرپشن فری پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں تو الیکشن کے دن آزمودہ پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔سراج الحق نے باجوڑ میں پی ٹی آئی سرگرم کارکن امیدوار قومی اسمبلی ریحان زیب کی بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے