پشاور(مانند نیوز)ملکی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ خواتین زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ خواتین ووٹرز اپنے ووٹ کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے امیدواروں کو قومی و صوبائی اسمبلی تک پہنچانے کیلئے اپناکردار اداکریں،ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم فافن کے تعاون سے سٹیپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یونین کونسل خزانہ ڈھیری شیخ یاسین میں سٹیپ آرگنائزیشن کی گلناز نے خواتین کی ووٹ ڈالنے کی شرح بڑھانے کے حوالے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام میں علاقے کے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتخابی عمل میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کی نشاندہی کرتی ہے، جب خواتین ووٹر، امیدوار، انتخابی منتظم یا پارٹی کی حامی کے طور پر انتخابات میں حصہ لیتی ہیں توسیاسی عمل زیادہ جامع ہوجاتا ہے اور جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان اور الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق اپنے ووٹ اور حق رائے دہی کا استعمال نہ صرف خواتین کا قانونی اور آئینی حق ہے بلکہ ایک قومی فریضہ اور ذمہ داری بھی ہے۔ اور غیر سرکاری تنظیمیں خواتین کو اپنے اس آئینی حق کو دلانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ ملک کے باقی شہریوں کی طرح اس ملک کی خواتین بھی مکمل طور پر پاکستان کے انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔ اپنے ووٹ اور پارلیمان میں نمائندگی کے ذریعے ملک کی فیصلہ سازی کے عمل میں برابر کی شریک ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے