ہنگو (فرمان اللہ سے)ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایات پر آمدہ جنرل انتخابات 2024 کی ایس او پیز کے متعلق ایس ڈی پی او اپر اورکزئی عمر زمان کی سربراہی میں اپر سرکل کے ایس ایچ اوز صاحبان، محرران صاحبان، چوکیات انچارجان، پولنگ اسٹیشنز انجارجان سمیت مختلف محکمہ جات کے اہلکاروں کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد۔پولیس کیجانب ہیلتھ، فارسٹ، لائیو سٹاک، وائلڈ لائف، پاپولشن، ہائیر ایجوکیشن اہلکاران کو الیکشن کے پُرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد کیلئے سکیورٹی کے متعلق ہدایات۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او اپر اورکزئی عمر زمان کی سربراہی میں اورکزئی پولیس لائن میں آمدہ جنرل الیکشن 2024 کے پرامن انعقاد کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے اور پراپر جامہ تلاشی لینے کے متعلق اپر سرکل کے ایس ایچ اوز صاحبان، محرران صاحبان، چوکیات انچارجان، پولنگ اسٹیشنز انجارجان سمیت محکمہ جات ہاۓ ہیلتھ، فارسٹ، لائیو سٹاک، وائلڈ لائف، پاپولشن، ہائیر ایجوکیشن کے اہلکاروں کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ڈی ایس پی عمر زمان نے الیکشن کے حوالے سے حکومتی اور محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ کار کے متعلق آگاہی دی جبکہ الیکشن کیلئے موثر سیکیورٹی انتظامات اور حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ضلعی پولیس کی جانب سے حفاظتی تدابیر پر سختی کیساتھ عمل پیرا رہنے کے ساتھ ساتھ پولنگ ڈے پر عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی گئی۔میٹنگ میں عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور موجودہ شرکاء کو اپنے اپنے فرائض ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکاء ڈیوٹی کے لیے اپنے ملازمین کی دستیابی کو یقینی بنائیں، ملازمین الیکشن سے ایک دن پہلے اپنے متعلقہ پولنک اسٹیشنوں پر اپنی ڈیوٹی کی جگہ رپورٹ کرے،الیکشن کے دن تمام ذمہ داران اپنے اپنے موبائل فون ان رکھے اور سیکیورٹی انچارج کے ساتھ رابطے میں رہے،عملہ غیر جانبدار رہے اور سیاست میں ملوث ہونے سے گریز کرے،اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے سرانجام دیں اور وقت پر رپورٹ مہیاء کرنا،ڈیوٹی وقت ختم ہونے تک تمام عملہ دیے گئے کارڈ لٹکائیں گے۔کسی بھی سرگرمی کی صورت میں پولیس کو باخبر رکھے اور پولیس کے ساتھ تعاون میں رہے۔مزید شرکاء سے کہا گیا کہ وہ اپنے ملازمین کو ہدایت دیں جب تک پولنگ کا سامان پولنگ کے بعد RO/DRO دفاتر میں جمع نہیں کرایا جاتا تب تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹس کو نہ چھوڑیں اور اپنی توجہ بہتر رویے،میرٹ کی بالادستی اور کسی دباو کے بغیر اپنی خدمات ادا کریں۔