شانگلہ(آفتاب حسین) شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف نے دواہم وکٹ گرا دی۔ پی کے 29شانگلہ ٹو پورن میں میں پی پی پی رہنماء زین اللہ خان۔پی کے 30شانگلہ تھری میں آزاد امیدوار پرویز خٹک ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل حاجی سیدفرین خان اور صدر رحمان ایڈوکیٹ کی مکمل حمایت کا اعلان۔ لیلونئی میں ورکرز کنونشن جلسے کی شکل اختیار کر گیا جس میں لیلونئی کے پانچ ویلج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اٹھ فروری کو تحریک انصاف کے امیدواران پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار این اے 11 شانگلہ الحاج سید فرین خان نے کہا کہ شانگلہ پر مسلط ٹولے نے یہاں صرف اور صرف انتقامی سیاست اور اس علاقے کو پسماندہ رکھا پاکستان تحریک انصاف کا واضح منشور ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اس کی اولین ترجیح ہے۔ لیلونئی اور لاڑئی الپوری میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الحاج سید فرین خان نے کہا کہ اٹھ اکتوبر کو جہاز پر مہر لگائے اور یہ سیٹ عمران خان کی امانت ہے انہوں نے واضح کیا کہ اٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات شانگلہ میں فیصلہ کن مرحلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجنیئرامیر مقام اور اس کے حامی صرف اور صرف شانگلہ کی پسماندگی اور یہاں انتشار،جھوٹے پراپیگنڈو، انتقامی سیاست اور یہاں کی ترقی کے خلاف سیاست کرتے ہیں۔ ہماری سیاست اس پسماندہ علاقے کی ترقی اور یہاں کے نوجوانوں کو گھر کے دہلیز پر روزگار دینا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الحاج سید فرین خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وہ شروع ہی سے شانگلہ کے سیاست میں ہیں وہ کبھی بھی نہیں بکے اور 2002، 2008، 2013 میں اپنے حریفوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور یہاں صرف امن اور ترقی کی سیاست کرتے ہیں اور ان کا ووٹ اور سیٹ صرف عمران خان کا ہے اور یہ وہ اس کی امانت ہے اس کے سوا اگر کوئی کسی قسم کا کوئی منفی یا غلط پروپیگنڈا کیا تو ان کو بتا دے کہ ہم ہماری سوچ اور ان کی سوچ میں یہی فرق ہے ہم نے کبھی بھی اقتدار کے خاطر اپنی انا اور شانگلہ کی عوام کا سودا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہاں کی ترقی خوشحالی اور امن کی بات کی ہے اور یہ پرچار اخری دم تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر لاڑئی الپوری میں پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنماء آزاد امیدوار صوبائیی اسمبلی پرویز خٹک صدر رحمن ایڈوکیٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے
یونین کونسل لیلونئی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفیٰ ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور حاجی سید فرین اور صدر رحمان ایڈوکیٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابا شانگلہ الحاج سید فرین شانگلہ کی ترقی کے لیے گزشتہ 24 برس سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تقریب سے شانگلہ لیلونئی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما علامہ اقبال اکا اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور شانگلہ کی پسماندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔۔