ہنگو(مانند نیوز) بلند خیل کے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،بلند خیل کے عوام کو کامیابی کے بعد ترجیح دیں گئے،این اے 36 کو ترقی یافتہ حلقہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے،عوام میرٹ پر ووٹ دیں تو کامیابی یقینی ہے ان خیالات کا اظہار آزاد پینل کے امیدوار قومی اسمبلی حافظ عبدالہادی نے این اے 36 کے دور افتادہ علاقے بلند خیل میں انتخابی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلند خیل پہنچنے پر حافظ عبدالہادی اور ان کے ساتھیوں کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔حافظ عبدالہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچ اور ویثزن کے ساتھ انتخابی معرکے میں شریک ہے یہ معرکہ عوام کی بلا تفریق خدمت اور ان پر اعتماد کا مظہر ہے.حافظ عبدالہادی نے کہا کہ ووٹ کو جزباتی نعروں اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے حق میں پول کرانے کا دور گزر چکا۔عوام جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور ووٹ کی طاقت کو کس انداز میں استعمال کر کے درخشاں مستقبل یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی بیداری علاقائی ترقی کی راہیں متعین کرئے گی۔اس موقعہ پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو آزاد پینل کے حق میں ووٹ کو استعمال کریں۔اس موقعہ پر بلند خیل کے عوام نے حافظ عبدالہادی اور عتیق الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا۔