پبی (نما ئندہ )سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کرنے،پرامن ماحول میں عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے نوشہرہ پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ08 فروری 2024 کو عام انتخابات کے موقع پر پرامن ماحول فراہم کرنا اور سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیاگیا.فلیگ مارچ تاج محمد خان DSP ہیڈ کوارٹرز کی سربراہی میں کیاگیا جس میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس،RRFکے دستوں،ابابیل سکواڈ،پاک آرمی کے افسران وجوانان نے شرکت کی فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے گزرتا ہوا گنجان ابادیوں،شہری علاقوں،بازاروں سے گزرتا ہوا واپسی پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے کہا کہ عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔عوام کو اپنا حق رائے دہی کے لیے خوشگوارماحول فراہم کرنا نوشہرہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں